پاکستانی تاریخ کا انوکھا واقعہ/ دو لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی

پاکستان کے شہر لاہور میں دو پاکستانی لڑکیوں نے آپس میں شادی کرکے پاکستانی تاریخ کا انوکھا ، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی واقعہ رقم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں دو پاکستانی لڑکیوں نے آپس میں شادی کرکے پاکستانی تاریخ کا انوکھا ، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی واقعہ رقم کیا ہے۔ سیشن کورٹ لاہورمیں دو خواتین میں ہم جنس پرستی کا پہلاکیس سامنے آیا ہے اطلاعات کے مطابق مناواں کی صوبیہ نے سہیلی شیزہ کو بیوی بنا کر اپنے ساتھ رکھ لیا . والدین اپنی لڑکی شیزہ کو واپس لائے تو صوبیہ دوبارہ شیزہ کو لے گئی اور تھانہ مناواں میں اس کے والدین کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ۔صوبیہ اور شیزہ مناواں کی رہنے والی ہیں، شیزہ کی والدہ عاصمہ کے مطابق شیزہ ایک مدرسے میں جاتی تھی جہاں صوبیہ نے شیزہ سے دوستی کر لی دوستی اس قدر بڑھ گئی دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہ رہتی شیزہ کے گھر سے جانے پر علم ہوا کہ صوبیہ نے اس کو بیوی بنا کر رکھا ہوا ہے پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں یہ پہلا واقعہ عمران خان کی حکومت میں سامنے آیا ہے۔

News Code 1886867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =