ہندوستان میں تین طیارے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

ہندوستان میں غیرملکی ایئرلائنز کے تین طیارے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئےان طیاروں میں سیکڑوں مسافر سوار تھے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں غیرملکی ایئرلائنز کے تین طیارے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئےان طیاروں میں سیکڑوں مسافر سوار تھے ۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ 23 دسمبر کو اُس وقت پیش آیا جب ہالینڈ، تائیوان اور امریکی ایئرلائنز کے طیارے دہلی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں ایک دوسرے کے قریب آگئے لیکن خود کار انتباہی نظام اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی مداخلت کے باعث طیارے فضا میں تصادم سے بچ گئے۔ حکام کے مطابق وقوعہ کے وقت امریکی ایئرلائن کاطیارہ افغانستان کے علاقے بگرام سے ہانگ کانگ ، ہالینڈ کی ایئرلائن کا مسافر طیارہ ایمسٹرڈیم سے بنکاک اور تائیوانی ایئرلائن کی پروازبنکاک سے ویانا جارہی تھی۔ہندوستان کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو(اے اے آئی بی) نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1886839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =