پاکستان ترقی کے میدان میں دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے اب تک 42 سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان ترقی کے میدان میں دیگر ممالک سے پیچھے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے اب تک 42  سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان  ترقی کے میدان میں دیگر ممالک سے پیچھے ہے۔ اسلام آباد میں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیر مستحکم داخلی صورتحال عالمی سطح پر پاکستان کے منفی تشخص کا موجب بنی۔ داخلی صورتحال مدنظر رکھے بغیر موثر خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دی جاسکتی۔ ہماری حکومت کو ریکارڈ تجارتی خسارہ ورثے میں ملا، قرض اتارنے کیلئے مزید قرض درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی صدی ہے، ایشیا میں ہر سال 476 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے ہم ترقی کے میدان میں دیگر ممالک سے پیچھے ہیں۔ہم نے قیام پاکستان کے بعد سے اب تک 42 سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیں۔گلوبل ٹریڈ میں پاکستان کا شیئر 0.12 فیصد ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 16 بار آئی ایم ایف کے پاس گیا اور 17 ویں بار جانے کی تیاری کر رہا ہے۔

News Code 1886831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =