ہندوستان کے شہر نوئیڈا میں نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد

ہندوستان کے صنعتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے صنعتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔  اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا  کی پولیس نے عوامی مقامات جیسے پارکوں اور سڑکوں پر نماز جمعہ کے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کرتے ہوئے صرف مساجد اور عیدگاہ میں نماز پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔ نوئیڈا پولیس نے فیکٹریوں کو ایک نوٹس کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماع کے لیے ملازمین کو مساجد،عید گاہ اور آفس تک محدود رکھا جائے، اگرعوامی مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی ہوئی تو ذمہ داری فیکٹری انتظامیہ ہوگی۔

پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں مزید بتایا ہے کہ یہ اقدام سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے ایک حکم نامے پر عملدرآمد کی غرض سے اُٹھایا جا رہا ہے، مجسٹریٹ نےعوامی مقامات پر نماز جمعہ کے انعقاد کی اجازت کی استدعا کو مسترد کردیا تھا۔

News Code 1886822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =