بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپورکے پاسپورٹ ضبط

پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جائیں۔  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ایف آئی اے نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے اپنے پاسپورٹس جے آئی ٹی کو دئیے تھے جنہیں اب ضبط کر لیا گیا ہے۔

News Code 1886813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =