شہید علی رضا عابدی کے قتل کیس کی تفتیش کے لیے 7 رکنی ٹیم تشکیل

پاکستان کے اہم شیعہ سیاسی رہنما اور ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی کے قتل کیس کی تفتیش کے لیے 7 رکنی ٹیم بنا دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے اہم شیعہ سیاسی رہنما اور ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی کے قتل کیس کی تفتیش کے لیے 7 رکنی ٹیم بنا دی گئی ہے، ٹیم میں ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہید علی رضا عابدی قتل کیس کی تفتیش کے لیے7رکنی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کریں گے، جبکہ ٹیم میں ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز اورطارق دھاریجو بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم کے دیگر ارکان میں مختیار احمد خاصخیلی، راجہ اظہر محمود، انسپکٹر اسد اللہ منگی اور انسپکٹر چوہدری امانت کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واقعہ سے متعلق ایک نئی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور سابق ایم این اے علی رضا عابدی کی گاڑی کا تعاقب کرتے نظر آرہے ہیں۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

News Code 1886805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =