مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں درجنوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے شہرچونگ کینگ میں منعقد ہونے والی اس اجتماعی شادی کی تقریب میں99 جوڑوں نے شرکت کی۔ اوراپنی روایتی رسومات ادا کرتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ وسیع پیمانے پر منعقد کی گئی شادی کی اس تقریب میں شادی شدہ جوڑوں کے والدین کے علاوہ مہمانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
چین میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں درجنوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
News ID 1886762
آپ کا تبصرہ