25 دسمبر، 2018، 5:07 PM

انڈونیشیا میں ایک اورسونامی کا خطرہ

انڈونیشیا میں ایک اورسونامی کا خطرہ

انڈونیشیا میں سونامی کے بعد مزید طاقتور سمندری لہروں کا خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں سونامی کے بعد مزید طاقتور سمندری لہروں کا خطرہ ہے۔ انڈونیشیا ئی حکام نے ایک اور سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتش فشاں میں سے لاوا نکلنے کا عمل اب بھی جاری ہے ایمر جنسی حکام نے عوام کو جاوا اور سماٹرا کے جزائر سے خاص طور پر جبکہ دیگر ساحلی علاقوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انڈونیشیا میں سونامی کے نتیجے میں ہونے والی اموات 429 تک جا پہنچیں جبکہ زخمیوں کی تعدادایک ہزار 485 اور لاپتہ افراد کی تعداد 154 ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیوں میں ابھی تک راستے بند ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

News Code 1886743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha