احتساب عدالت کا تاریخی فیصلہ / نواز شریف کا دفاع کرنیوالوں کوشرم آنی چاہئے

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ احتساب عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا ،دنیا کے کرپٹ لوگوں میں نواز شریف بھی شامل ہیں، نواز شریف کا دفاع کرنیوالوں کوشرم آنی چاہئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ احتساب عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا ،دنیا کے کرپٹ لوگوں میں نواز شریف بھی شامل ہیں، نواز شریف کا دفاع کرنیوالوں کوشرم آنی چاہئے ۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نوازشریف کو نااہل کرکے نیب کو ان کےخلاف تین ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیاتھا ، اب احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنسز  میں نواز شریف کو 7سال قید اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیامت کامنظر ہے کہ بچے کہہ رہے ہیں کہ ہم باپ کو نہیں جانتے اور باپ بچوں کو جاننے سے انکاری ہے اور دونوں مل کر کہہ رہے یہ سب کچھ دادا کا ہے ۔ نواز شریف نے بچوں کیلئے جائیداد خرید ی اور وہ نالائق ان کے دفاع کیلئے نہیں آئے ، نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں تکنیکی بنیادوں پر بری کیا گیا ہے،حسین نواز کی گرفتاری تک نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں سزانہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے تاریخی فیصلہ دیاہے،دنیا کہ کرپٹ لوگوں میں نواز شریف بھی شامل ہیں، نواز شریف کا دفاع کرنیوالوں کوشرم آنی چاہئے ۔

News Code 1886732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =