اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین میں غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید اور 2 صحافیوں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید اور 2 صحافیوں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی سرحد کی جانب احتجاجی مارچ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے براہ راست فائرنگ کردی۔اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم دوران علاج تینوں نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرلی۔ شہید ہونے والوں کی شناخت جاہ جوح، عبدالعزیز اور مہر یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی شدید زخمی ہوئے جنہیں مظاہرین میں موجود پیرا میڈیکل کارکنان طبی امداد فراہم کر رہے تھے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے جس سے میڈیکل اسٹاف کے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں درجن سے زائد مظاہرین بھی زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس 30 مارچ سے شروع ہونے والی " وطن واپسی ریلیوں " کے تحت فلسطینی شہریوں کا یہ مسلسل 39 واں ہفتہ وار مظاہرہ تھا۔

News Code 1886664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =