فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیشی حکومتی کے اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیئے

فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیش میں انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی سربراہی میں چلنے والے اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیش میں انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی سربراہی میں چلنے والے اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیئے ہیں۔  اطلاعات  کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیش میں جھوٹی خبروں کی اشاعت اور اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے حکمراں جماعت کے 9 پیجز اور 6 اکاؤنٹس بند کردیئے۔

بند کیے جانے والے فیک اکاؤنٹس اور پیجز حکمراں جماعت کے زیراستعمال تھے اور ان کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جا رہی تھی جس میں اپوزیشن کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پوسٹ کی جاتی تھیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 30 ملین افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے یہ اقدام 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اُٹھایا تاکہ یہ اکاؤنٹس عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔

News Code 1886651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =