پاکستانی حکومت کا سابق صدر زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابق صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن پاکستان میں ان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابق صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن پاکستان میں ان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  اس بات کا انکشاف وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ سابق صدر مملکت آصف علی زداری سے متعلق انہوں نے بتایا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین کے امریکہ میں اپارٹمنٹ ہیں جو انہوں نے اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن میں آصف علی زرداری کی نااہلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین رواں برس 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 نواب شاہ سے کامیاب ہوکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔  وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل دکھائی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں امریکہ میں موجود اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا اور اس وجہ سے قومی اسمبلی کے رکن ہونے کے اہل نہیں رہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 تمام انتخابی امیدواروں پر یہ ذمے داری عائد کرتا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کو ظاہر کریں۔

News Code 1886579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =