مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریاست کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔ پاکستان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ متاثر رہا لیکن سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں سے دہشت گردی کی عفریت سے نجات حاصل کی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جارحیت سے نمٹنےکے لیے قابلِ بھروسہ نیشنل سکیورٹی صلاحیت برقراررکھے ہوئے ہیں، انتہاپسندی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچانےکے لیے کام کررہے ہیں، ریاست کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریاست کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔
News Code 1886565
آپ کا تبصرہ