16 دسمبر، 2018، 12:24 AM

ہندوستان میں مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک

ہندوستان میں مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں مندر کی افتتاحی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک اور 93 کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں مندر کی افتتاحی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک اور 93 کی حالت غیر ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست کرناٹک کے ضلع چماراج نگر میں نو تعمیر شدہ مندر کی افتتاحی تقریب جاری تھی۔ تقریب میں مہمانوں کی تواضع کے لیے آلو چاول پیش کیا گیا جسے کھاتے ہی 100 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

کھانے کے دوران پیٹ میں شدید درد کی شکایت اور بعض کو قے آنے پر متاثرین کو اسپتال لے جایا گیا جہاں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ زہریلے کھانے کے مزید 93 متاثرین اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 23 افراد کی حالت نہایت نازک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News ID 1886488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha