افغانستان میں طالبان سےمنسلک  25 وہابی دہشت گرد ہلاک

افغانستان اور اتحادی افواج کے طالبان کے ٹھکانوں پر دو مختلف حملوں میں 25 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان اور اتحادی افواج کے طالبان کے ٹھکانوں پر دو مختلف حملوں میں 25  طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کی دو مشترکہ کارروائیوں میں 25 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔

افغانستان کے صوبے کنڑ میں مشترکہ کارروائی طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 8 جنگجو اور 4 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ادھر افغان صوبے ہلمند میں امریکی فوج نے ایک ڈرون حملے میں 4  دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ڈرون حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1886483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =