بحرین کے وزیر خارجہ کا قطر کے بادشاہ پر سازش جاری رکھنے کا الزام

بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے بادشاہ کو ہمسایہ ممالک میں مداخلت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے بادشاہ کو ہمسایہ ممالک میں مداخلت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ اس نے کہا کہ قطر مذاکرات کی دعوت کرتا ہے لیکن خود مذاکرات میں شرکت نہیں کرتا، قطر دوسروں کو باہمی احترام کی سفارش کرتا ہے لیکن خود ہمسایہ ممالک کے امور میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے۔ بحرین کے وزير خارجہ نے قطر کے بادشاہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر کو ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ واضح رہے کہ بحرین، سعودی عرب ، امارات اور مصر نے قطر  پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں اور بری، بحری اور فضائی سرحدیں بند کررکھی ہیں۔

News Code 1886475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =