طالبان اور امریکہ کے درمیان بات چیت پاکستان نے کروائی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان بات چیت پاکستان نے ہی کروائی ، پاکستان کو ڈومور کہنے والا امریکہ آج افغانستان کیلئے مدد مانگ رہاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  طالبان اور امریکہ کے درمیان بات چیت پاکستان نے ہی کروائی ، پاکستان کو ڈومور کہنے والا امریکہ آج افغانستان کیلئے مدد مانگ رہاہے ۔ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی 100روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، قوم کوجو بھی حکومت کرے اس پر نظر رکھنی چاہیے ، کرپشن عوام کاپیسہ چوری کرکے کی جاتی ہے،صرف اسلام آباد میں قبضہ گروپو ں سے ساڑھے تین سو ارب کی زمین چھڑوائی ہے،یہ عوام کی زمین ہے جس پر مافیاز نے قبضہ کیا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے اکیس کروڑ پاکستانیوں میں صرف 72ہزار لوگ ہیں جو دو لاکھ کی انکم دکھاتے ہیں، یہ ملک ایسے نہیں چل سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کواعتماد دینا ہے کہ عوام کا پیسہ مغل اعظم طرز زندگی پر خرچ نہیں ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جو پاکستان سے ڈومور کہتا تھا اب کہہ رہاہے کہ طالبان سے بات چیت میں مدد کی جائے، پاکستان نے امریکہ اور افغانستان کی بات چیت کروائی ہے، اگر افغانستان میں امن قائم ہوگیا تو پشاور تجارت اور سیاحت کا حب بن جائے گا،قلعہ بالا حصار کو پشاور میں سیاحت کا مرکز بنایاجائیگا اور ایف سی کو اس کے متبادل جگہ دیدی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور شہر کا دنیا کہ قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے ۔

News Code 1886460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =