اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھ گھنٹے طویل محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ آپریشن میں 3 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے  میں غیر قانونی آباد کاری والے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج نے واقعہ کا الزام فلسطینیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار میں سوار فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ کے قریب گولیاں چلائیں جس سے 2  صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ۔

News Code 1886433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =