اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی عرب ممنوعہ  ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اطلاعات کے مطابق اے این ایف سکیورٹی اہلکاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی پرواز سے ریاض جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مسافر عرفان کے پاس سے 3 ہزار ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ہونے والا مسافر عرفان دیر کا رہائشی ہے وہ غیر ملکی پرواز ایکس وائی 316 سے ریاض جارہاتھا اور اس نے ممنوعہ گولیاں اپنے بیگ میں چھپارکھی تھیں۔ مسافر نے اپنے ابتدائی  بیان میں کہا ہے کہ اسے یہ ممنوعہ ادویات اس کے رشتہ دار نے دی تھیں۔

News Code 1886355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =