اسرائیلی فوجیوں کا رام اللہ پر حملہ

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی علاقہ رام اللہ پر" وفا " خبررساں ایجنسی کے دفتر حملہ کیا ہے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس کا مکان بھی اسی علاقہ میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی علاقہ رام اللہ پر" وفا " خبررساں ایجنسی کے دفتر حملہ کیا ہے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس کا مکان بھی اسی علاقہ میں  ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے " وفا " خبررساں ایجنسی کے تمام کارکنوں کو ایک کمرے میں بند کردیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ میں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے بھی استفادہ کیا ہے۔ ادھر فلسطینی رہنما مصطفی برغوثی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رام اللہ پر حملہ کرکے واضح کردیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

News Code 1886352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =