میکسیکو کے صدر کا بوئنگ طیارہ فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ

میکسیکو کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا طیارے پر قدم رکھنا شرم کا مقام ہوگا کیونکہ یہ ٹھیک نہیں کہ جس ملک میں اتنی غربت ہو اس کا صدر شان و شوکت سے سفر کرے لہذا بوئنگ طیارہ فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا طیارے پر قدم رکھنا شرم کا مقام ہوگا کیونکہ یہ ٹھیک نہیں کہ جس ملک میں اتنی غربت ہو اس کا صدر شان و شوکت سے سفر کرے لہذا بوئنگ طیارہ فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ کردیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران کئے گئے اپنے ان وعدوں کے عین مطابق میکسیکو کے نئے صدر نے صدارتی طیارہ فروخت کے لئے پیش کردیا، منصب سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں ہی کمرشل پرواز سے عوام کے ساتھ سفر کیا۔ میکسیکو کے صدر آندرس لوپز کی اکانومی کلاس میں سفر کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔  حکام کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدارتی طیارہ بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ کردیا گیا ہے۔

News Code 1886311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =