مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کا فوجی دستہ پاکستان میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں جنگجو ششم 2018 میں حصہ لے گا۔ پاک چین مشترکہ جنگی مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی جن میں جوانوں کی مختلف صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔ مشقوں کے دوران انسداد دہشتگردی دہشتگردی کے مختلف آپریشنز کیے جائیں گے۔
پاکستان اور چین کی مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
News ID 1886293
آپ کا تبصرہ