8 دسمبر، 2018، 2:49 PM

امریکی صدر ٹرمپ نے سابق وزیر خارجہ کی تنقید پر اسے کند ذہن قراردیدیا

امریکی صدر ٹرمپ نے سابق وزیر خارجہ کی تنقید پر اسے کند ذہن قراردیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی تنقید کو برداشت نہ کرتے ہوئے اسے کند ذہن اور غفلت شعار قراردیدیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر بیان میں  اپنے سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی تنقید کو برداشت نہ کرتے ہوئے اسے کند ذہن اور غفلت شعار قراردیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کو کند ذہن اور انتہائی کاہل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیلرسن اپنی مرضی اور اصولوں سے معاملات چلاتے تھے۔امریکی صدر نے مزید لکھا کہ ریکس ٹیلرسن مطلوبہ ذہنی معیار کے حامل نہیں تھے، وہ ایک بیکار شے کی مانند تھے۔ سست طبیعت اور پست ذہانت کے باعث ہی انہیں برطرف کرنا پڑا تھا۔ جس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے موجودہ وزیر خارجہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مائیک پومپیو بہت بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وزارت خارجہ میں نئی روح پھونک دی ہے، مجھے اُن کی کارکردگی پر فخر ہے۔سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ ایسے اقدام پر اصرار کیا کرتے تھے جو نہ تو اہم ہوتے تھے اور نہ ہی قانون اُن کی اجازت دیتا تھا۔ریکس ٹیلرسن نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو بار بار سمجھانا پڑتا تھا کہ قانون اور معاہدوں کو نظر انداز کرکے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا اور شاید میرے روز روز ٹوکنے سے وہ تنگ آگئے تھے۔

News Code 1886287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha