اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے تہران میں منعقدہ چھ ملکی دوسری اسپیکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے تہران میں منعقدہ چھ ملکی دوسری اسپیکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا نہیں ہے۔ ایرانی اسپیکر نے اسپیکرز کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام  ممالک کے وفود کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ خطے میں امریکہ کی غیرقانونی موجودگی اور پابندیوں کو دیکھ کر ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہی. انہوں نے اس کانفرنس میں 6 ملکوں کے اسپیکروں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کے انعقاد کی ایک وجہ سلامتی کونسل کا اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران اور روس کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نہیں ہیں۔ایرانی اسپیکر نے شام اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے شام اور عراقی حکومت کی درخواست پر ان کو مدد فراہم کی اور شام و عراق میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ تہران میں دوسری اسپیکرز کانفرنس میں روس، چین، ایران، ترکی، پاکستان  اور افغانستان کے پارلیمانی اسپیکرز اور وفد شریک ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا جائےگا۔

News Code 1886286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =