امریکہ میں سرنگ کے ذریعہ داخل ہونے کی کوشش میں متعدد افراد گرفتار

امریکی بارڈر سکیورٹی فورسز نے میکسیکو بارڈر سے سرنگ کے ذریعہ امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بارڈر سکیورٹی فورسز نے میکسیکو بارڈر سے سرنگ کے ذریعہ امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ وسطی امریکہ کے ممالک سے آئے ہزاروں تارکین وطن امریکہ میں داخلے کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، کبھی بھوک ہڑتال اور کبھی احتجاج کے بعد پناہ گزینوں کے ایک گروپ نے سرحدی باڑ کے ساتھ سرنگ کھود کر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔  اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے پناہ گزینوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بیشتر کو گرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1886278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =