7 دسمبر، 2018، 8:51 PM

چابہار حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائےگی

چابہار حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائےگی

بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چابہار حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چابہار حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائےگی۔

انھوں نے اپنے ایک پیغام میں چابہار دہشت گردانہ حملے میں ہونے والےدو  شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عزت اور عظمت کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن  ایران میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کی تلاش و کوشش میں ہیں۔ لیکن ایرانی سکیورٹی فورسز ہوشیار اور بیدار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چابہار حملے میں ملوث دہشت گردوں کو مضبوط ، مستحکم اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

News Code 1886271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha