عمران خان سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی اور صدرٹرمپ کی جانب سے زبانی پیغام پہنچایا ۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی اور صدرٹرمپ کی جانب سے زبانی پیغام پہنچایا ۔زلمے خلیل زادنےوزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ امریکی قیادت افغان مسئلہ کے پرُامن حل کیلئے پاکستان سے باہمی تعاون بڑھانا چاہتی ہے،عمران خان نے بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اورمصالحت کیلئے سیاسی حل کا حامی ہے۔ عمران خان نے زلمے خلیل زاد سے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت سمیت سوشل سیکٹر میں باہمی رابطے بڑھانا ضروری ہیں۔

News Code 1886206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =