1 دسمبر، 2018، 1:39 PM

پاکستانی فورسز نے ایک مطلوب وہابی دہشت گرد کو ہلاک کردیا

پاکستانی فورسز نے ایک مطلوب وہابی دہشت گرد کو ہلاک کردیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ردالفساد آپریشن کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں مطلوب وہابی دہشت گرد حاکم کو ہلاک کرکے 6 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ردالفساد آپریشن کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں مطلوب وہابی  دہشت گرد حاکم کو ہلاک کرکے 6 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ٓئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مطلوب دہشت گرد حاکم کے خلاف کارروائی ملنے والی خفیہ اطلاع پر کی، دہشت گرد کے پاس خودکار ہتھیار اور دستی بم بھی تھے ۔

فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران دہشت گرد حاکم مارا گیا، ہلاک دہشت گرد نے 6 شہریوں کو یرغمال بنا رکھا تھا جنہیں بازیاب کرالیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News ID 1886093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha