مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری پولیس نے برطانیہ کے ایک 19 سالہ جوان کو جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کرلیا ہے۔ مصری پولیس کے مطابق برطانوی مشتبہ جوان کا نام محمد ابو القاسم ہے ۔ برطانوی جوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مصری پولیس نے برطانوی جوان کے موبائل میں جنگی طیارے کا فوٹو دیکھا ہے جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر برطانوی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ مصری پولیس نے اسکندریہ میں ایک برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ جوان دو سال تک لیبیا میں رہا ہے ۔ اس کا باپ لیبیائی اور ماں پاکستانی نژاد ہیں۔
مصری پولیس نے برطانیہ کے ایک 19 سالہ جوان کو جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1886076
آپ کا تبصرہ