مصر نے ایک برطانوی جاسوس کو گرفتار کرلیا

مصری پولیس نے برطانیہ کے ایک 19 سالہ جوان کو جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری پولیس نے برطانیہ کے ایک 19 سالہ جوان کو جاسوسی کے شبہ میں  گرفتار کرلیا ہے۔ مصری پولیس کے مطابق برطانوی مشتبہ جوان کا نام محمد ابو القاسم ہے ۔ برطانوی جوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مصری پولیس نے برطانوی جوان کے موبائل میں جنگی طیارے کا فوٹو دیکھا ہے جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر برطانوی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ مصری پولیس نے اسکندریہ میں ایک برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ جوان دو سال تک لیبیا میں رہا ہے ۔ اس کا باپ لیبیائی اور ماں پاکستانی نژاد ہیں۔

News Code 1886076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =