مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے صدر نے ملک میں روسی شہریوں کےداخلےپرپابندی لگادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائنی صدر پیٹرو پورشنکوف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 16 سے 60 سالہ روسی باشندوں کے ملک میں داخلے پر پابندی ہو گی۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرائن کے 3بحری جہاز پر قبضے اور 24فوجیوں کی گرفتاری پر دونوں ممالک میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
یوکرائن کے صدر نے ملک میں روسی شہریوں کےداخلےپرپابندی لگادی ہے۔
News ID 1886069
آپ کا تبصرہ