کرکوک میں قدیمی بازار آگ میں جل کر راکھ ہوگیا

عراقی شہر کرکوک میں واقع تاریخی بازار القیصریہ میں وسیع پیمانے پر آگ لگنے کے باعث 365 دکانیں اور 22 گودام جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی شہر کرکوک میں واقع تاریخی بازار القیصریہ میں وسیع  پیمانے پر آگ لگنے کے باعث 365 دکانیں اور 22 گودام جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے مشہور شہر کرکوک گورنری میں قائم تاریخی بازار القیصریہ جل کر خاکستر ہوگیا، اس آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔بازار میں موجود جیولری مارکیٹ کی یونین کے چیئرمین حقی اسماعیل کا کہنا ہے کہ بازار میں قائم 365 دکانیں اور 22 گودام جل کر راکھ ہوئے اور آگ کے نتیجے میں ایک ارب ڈالر کے ہیرے جواہرات، سونا چاندی، نقدی اور دیگرسامان جل گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخی بازارکو منظم منصوبے کے تحت آگ لگائی گئی، اس کا مقصد تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل بازار سے کرکوک کو محروم کرنا ہے۔ کرکوک کے گورنر راکان سعید الجبوری کے مطابق نذر آتش ہونے والا  القیصریہ بازار 1805ء میں خلافت عثمانیہ کے دور میں ‌قائم کیا گیا تھا، یہ ایک تاریخی ورثہ اور کرکوک کی ثقافتی اور تہذیب کی علامت تھا جسے شرپسند عناصر نے غیرمعمولی نقصان پہنچایا ہے۔

News Code 1886061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =