مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2،2 روپے کی کمی کررہے ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا، اس کمی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول پرسیلز ٹیکس 8 فیصد ہوگیا، کوشش ہوتی ہے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
پاکستان کے وزیرخزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1886059
آپ کا تبصرہ