صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ جاری

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم  جاری کیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم کی خاتون خودکش بمبار کراچی میں چینی قونصل خانے کی طرح حملہ کرسکتی ہے لہذا حساس تنصیبات سمیت حساس عمارتوں پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں۔

News Code 1886047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =