مہر خبررساں ایجنسی نے نجی ٹی وی 92 نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈھاکہ نے پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کرنے والے 6 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان کے سفارتی حکام کی جانب سے چوروں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ۔ بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے ونڈو اے سی اور کمپیوٹرز برآمد کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں چور اہم کمپیوٹرز چوری کرکے لے گئے تھے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
News ID 1886043
آپ کا تبصرہ