مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی جس کے بعد 3 میچوں کی سریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 312 رنز ہی بناسکی اور آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں، گزشتہ روز یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے 10 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا اور آج انہوں نے مزید 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دبئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی جس کے بعد 3 میچوں کی سریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
News Code 1885986
آپ کا تبصرہ