مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرمیڈیا سروس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیرکے ضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ ذرائع کے مطابق کشمیرکی مقامی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مخلتف علاقوں میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماوں کی کال پر وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1885973
آپ کا تبصرہ