26 نومبر، 2018، 5:07 PM

امریکہ نے 400 ارب ڈالر کے عوض انسانی حقوق کو پامال کردیا

امریکہ نے 400 ارب ڈالر کے عوض انسانی حقوق کو پامال کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ املی لاریجانی نے عالمی سطح پر امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ 400 ارب ڈالر ہتھیاروں کے معاہدے کے عوض انسانی حقوق کو پاؤں تلے روند دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلی اہلکاروں کے اجلاس سے خطاب میں پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اورعالمی سطح پر امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ 400 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے معاہدے کے عوض انسانی حقوق کو پاؤں تلے روند دیا ہے اور امریکہ خود اس بات کا اعتراف کررہا ہے کہ اس کے لئے ہتھیاروں کی قراردادیں انسانی حقوق سے کہیں زيادہ اہم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ امریکہ کو انسانی حقوق سے کوئی دلچسپی نہیں ہے امریکہ انسانی حقوق کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے استعمال کرتا ہے اور امریکہ واحد ایسا ملک ہے جو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ مغربی ممالک خود اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ امریکہ اپنے اتحادیوں سے آشکارا طور پر یہ کہتا ہے کہ آپ ہم سے ہتھیار خریدیں ہمیں مالی فائدہ پہنچائیں اور اس کے بعد آپ کا دل جو چاہیے وہ کریں۔ آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے 400 ارب ڈآلر لیکر سعودی عرب کو انسانی حقوق کی خلاف روزی کرنے کی کھلی چھٹی دیدی ہے اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب یمن میں 85 ہزار معصوم بچوں کا قتل عام کرتا ہے اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں میں سعودی عرب کے سنگین اور جنگی جرائم خلاف زبان کھولنے کی بھی ہمت نہیں ہے۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت کو اللہ تعالی کے قرب اور نزدیکی کا بہترین وسیلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور اہلبیت علیھم السلام ہمیں آزادی اور حریت کا درس دیتے ہیں اور وہی ہمارے ولی اور سرپرست ہیں اور امریکہ  کی سرپرستی میں وہی مسلم ممالک ہیں جو حقیقی اسلام اور اہلبیت علیھم السلام سے دور ہیں۔

News ID 1885965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha