مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 وہابی دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے، جب کہ 22 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمات چلائے گئے اور انہوں نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا، دہشت گردی کی بھیانک کارروائیوں میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں نے سزا سنائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں انور سلام، عرفان الحق، صاحب زادہ، نادر خان، عزت خان، امتیاز احمد، امیر زیب، بادشاہ عراق، اظہار احمد، اکبر علی، محمد عمران شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے ہے۔
آپ کا تبصرہ