افغانستان میں مسجد پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ/ 26 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے خوست میں واقع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران وہابی دہشت گرد کے خودکش حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے خوست میں واقع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران وہابی دہشت گرد کے خودکش حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں واقع ایک فوجی اڈے کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بڑی تعداد میں افسران اور سپاہی موجود تھے کہ زوردار دھماکہ ہوگیا۔

خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے، سرکاری میڈیا کے مطابق 25 اہلکار زخمی ہیں تاہم آزاد ذرائع زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد بتا رہے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے ہونے والے جلسے اور جلوسوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

News Code 1885878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =