مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کو ٹیلیفون کرکے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملےسے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے وعدہ کیا کہ واقعہ کے گھناؤنے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنایا،جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تمام وہابی حملہ آوروں کو جہنم واصل کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پراستوار ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں اس دوستی پر اثرانداز نہیں ہو سکتیں۔
آپ کا تبصرہ