مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی ہے دہشت گرد عبد الرزاق وہابی دہشت گرد تنظیم سے منسلک اور بلوچستان حکومت کا ملازم تھا ۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرکے وزیراعلی سندھ کو پیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تین میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت عبدالرازق ولد دین محمد کے نام سے ہوئی، عبدالرازق 20 جولائی 1992 میں پیدا ہوا اور اس کا تعلق خاران سے ہے، عبدالرزاق بلوچستان حکومت کا ملازم تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے سفید رنگ کی کار استعمال کی، کار سے متعلق چوری کیے جانے یا چھینے جانے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی کار پولیس نے قبضے میں لے لی، حملہ آور 2006ء ماڈل کی سفید رنگ کی لیانا کار میں چینی قونصلیٹ پہنچے تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کار کے نمبر کی مدد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق گاڑی چوری یا چھینی نہیں گئی تھی۔واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار وں سمیت 4افراد شہید اور سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی ہے دہشت گرد عبد الرزاق وہابی دہشت گرد تنظیم سے منسلک اور بلوچستان حکومت کا ملازم تھا ۔
News ID 1885866
آپ کا تبصرہ