لوئر اورکزئی میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے میں 30 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع اورکزئی میں کلایا بازار میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع اورکزئی میں کلایا بازار میں امام بارگاہ کے قریب بم  دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے کلایا بازار میں امام بارگاہ کے قریب ہوا، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے مطابق دھماکے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی بھی ہوئے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1885861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =