مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ساحل سے کئی میل دور واقع دنیا کے سب سے الگ تھلگ جزیرے پر مقیم قبائلیوں نے ایک امریکی سیاح کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سیاح مسیحی مشنری سرگرمیوں سے وابستہ تھے۔ جزیرہ انڈومان اور نکو بار کے ڈائریکٹر جنرل پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سیاح کی شناخت جان ایلن چاؤکے نام سے ہوئی ہے وہ ہندوستان سیاحتی ویزے پر آئے تھے ۔ لیکن اکتوبر میں وہ جزائر انڈوامان اور نکوبار پر تبلیغ کی غرض سے داخل ہوئے۔ پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ " ہم انہیں سیاح نہیں کہہ سکتے"، وہ سیاحتی ویزے پر آئے ضرور تھے لیکن وہ ممنوعہ جزائر پر تبلیغ کے خاص مقصد سے گئے۔حکام کا کہنا تھا کہ ایلن چاؤ نے انہیں اس بارے میں آگاہ نہیں کیا کہ وہ جزائر پر رہنے والے جنگلی قبیلے کے افراد کو تبلیغ کی دعوت دینے کے لیے جانا چاہتے ہیں۔
ہندوستانی ساحل سے کئی میل دور واقع دنیا کے سب سے الگ تھلگ جزیرے پر مقیم قبائلیوں نے ایک امریکی سیاح کو قتل کردیا ہے۔
News ID 1885849
آپ کا تبصرہ