20 نومبر، 2018، 11:59 AM

پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اہم اتحادی

پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اہم اتحادی

امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے جب کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات برقرار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے جب کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات برقرار ہیں۔ پنٹاگون کے ڈائریکٹر برائے ڈیفنس پریس آپریشنز کرنل راب میننگ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں جبکہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے، دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر تنقیدی بیان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا بلکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کوبھی چھپا رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر سال ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد بھی دے رہے تھے لیکن اب مزید یہ رقم نہیں دی جائے گی کیونکہ انہوں نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا اور کوئی ایک کام بھی انجام نہیں دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، ہم امریکی جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکے اب وہی کریں گے جو ہمارے ملک کے مفاد میں ہوگا۔

News Code 1885777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha