افغانستان کے صوبے فارا میں افغان پولیس کے 30 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے فارا میں طالبان کی جانب سےکیے گئے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں افغان پولیس کے 30 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے فارا میں طالبان کی جانب سےکیے گئے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں افغان پولیس کے 30 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کی جانب سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر پورے ملک میں حکومتی اداروں، تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ طالبان گزشتہ کچھ عرصے میں ایک مرتبہ پھر منظم ہو کر آدھے سے زیادہ افغانستان پر قابض ہوچکے ہیں ۔

News Code 1885663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =