امریکہ کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا

امریکی کانگریس کے پینل نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا ہے، روس اور چین سے جنگ کی صورت میں امریکہ کو شکست ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے پینل نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا ہے، روس اور چین سے جنگ کی صورت میں امریکہ کو شکست ہوسکتی ہے۔ امریکی صدر کی دفاعی حکمت عملی پر غور کرنے والی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ چین اور روس امریکی دفاعی قوت کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں جبکہ امریکی فوج کی عالمی بالادستی خطرناک حد تک زوال کا شکار ہے، اس کی وجوہات دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کےفیصلے اور 2011 کے بجٹ کنٹرول اقدامات ہیں۔امریکی فوج ایشیا اور یورپ میں اثرورسوخ کھو رہی ہے، فوجی طاقت کا توازن بگڑنے کی صورت میں تصادم کےخطرات بڑھ گئے ہیں، ان حالات میں کسی بڑی لڑائی کی صورت میں امریکی فوج کو بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑسکتاہے۔

News Code 1885653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =