پاکستان میں پی آئی اے کا طیارہ بے قابو ہو کر رن وے سے اتر گیا

پاکستان میں پنجگور ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بے قابو ہو کر رن وے سے اتر گیا، طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پنجگور ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بے قابو ہو کر رن وے سے اتر گیا، طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی سے پنجگور آنے والی پی آئی اےکی پروازپی کے 517 بے قابو ہو کر رن وے سے اتر کر کچی زمین پرپہنچ گیاجس سے جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ خوش قسمتی سے جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے، واقعہ کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے اتار کر ایئرپوٹ لاؤنج تک پہنچایا گیا۔

News Code 1885503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =