مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی شمالی کوریا کے وفد سے ملاقات ملتوی ہوگئی ہے۔اطلاعات کےمطابق پمپئو کو نیویارک میں جمعرات کو شمالی کوریا کے ہم منصب سےملاقات کرنی تھی۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات ملتوی کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ادھرشمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ ملاقات ملتوی ہونے پر اپنے موقف کا اعلان بعد میں کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی شمالی کوریا کے وفد سے ملاقات ملتوی ہوگئی ہے۔
News ID 1885437
آپ کا تبصرہ