مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کی عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں بیوی نے خلع کی درخواست دی، جس پر میاں بیوی کو صلح کےلئے مہلت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان مقررہ وقت میں صلح نہ ہوسکی، جس کے بعد سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے خاتون کے خلع کے دعوے کی درخواست منظور کی۔صلح نہ ہونےاورعدالت میں خلع کی درخواست منظورہونے پر شوہر برداشت نہ کرسکا،دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور وہ چل بسا۔
پاکستان کے شہرکراچی کی عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
News ID 1885436
آپ کا تبصرہ